صوفی اللہ ڈتہ یوسفی صاحب صوفی اللہ ڈتہ یوسفی بیان کرتے ہیں کہ پہلے میرا نام جِندو تھا۔ پنڈ جنجوعہ تسبیح اور ذکر کیا کر تا تھا۔ نماز پڑھتا تھا۔ عشاء کی نماز پڑھ کر سو جا تا۔ ایک دن خواب میں دیکھا کہ خواجہ مٹھا سائیں ؒ تشریف لائے اور ساری رات خواب میں ختم خواجگان پڑھتے رہے۔ 13،14 سال تک میں خواب میں یہی دیکھتا رہا کہ حضرت خواجہ مٹھا سائیں تشریف لاتے ہیں اور ساری رات ختم خواجگان پڑھتے رہتے ہیں۔ بیدار ہونے کے بعد میں بہت پریشان ہوتا کہ یہ بزرگ مجھے کہاں ملیں گے۔ بہت تلاش کیا، دن گزرتے گئے اس پریشانی میں مَیں بائیل گنج (پاکپتن شریف) چلا گیا۔ وہاں پر بودلوں کے پاس میں نوکر ہو گیا۔ اور حافظ فیاض بودلہ کے پاس رہتا۔ ایک دن مجھے انہوں نے کہا کہ لنگر کا سامان لے کر جانا ہے۔ لیکن مجھے کوئی بندہ نظر نہیں آتا۔ تو میں نے اسے کہا کہ حافظ صاحب آپ کو بندہ نظر نہیں آتا تو میں بندہ بن جا تا ہوں اور لنگر کا سامان لے جاتا ہوں۔ حافظ فیاض بودلہ سے میں نے دریافت کیا کہ یہ لنگر کہاں اور کن کے پاس لے جانا ہے۔ تو انہو...
Posts
Showing posts from January, 2022